سورۃ العصر (103) — متن، ترجمہ اور تفسیر
وَٱلۡعَصۡرِ ﴿1﴾
1. زمانے کی قسم
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَفِي خُسۡرٍ ﴿2﴾
2. انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡحَقِّ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ ﴿3﴾
3. سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے، اور نیک اعمال کرتے رہے، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے