سورۃ الفلق (113) — متن، ترجمہ اور تفسیر
قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ ﴿1﴾
1. کہو، میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿2﴾
2. ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿3﴾
3. اور رات کی تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھا جائے
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ ﴿4﴾
4. اور گرہوں میں پھونکنے والوں (یا والیوں) کے شر سے
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿5﴾
5. اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے