سورۃ الناس (114) — متن، ترجمہ اور تفسیر
قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ﴿1﴾
1. کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب
مَلِكِ ٱلنَّاسِ ﴿2﴾
2. انسانوں کے بادشاہ
إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ ﴿3﴾
3. انسانوں کے حقیقی معبود کی
مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ ﴿4﴾
4. اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے
ٱلَّذِي يُوَسۡوِسُ فِي صُدُورِ ٱلنَّاسِ ﴿5﴾
5. جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ﴿6﴾
6. خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے