Bayān

سورۃ الشرح (94) — متن، ترجمہ اور تفسیر

أَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَكَ صَدۡرَكَ ﴿1﴾

1. (اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟

وَوَضَعۡنَا عَنكَ وِزۡرَكَ ﴿2﴾

2. اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا

ٱلَّذِيٓ أَنقَضَ ظَهۡرَكَ ﴿3﴾

3. جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا

وَرَفَعۡنَا لَكَ ذِكۡرَكَ ﴿4﴾

4. اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا

فَإِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرًا ﴿5﴾

5. پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے

إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا ﴿6﴾

6. بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے

فَإِذَا فَرَغۡتَ فَٱنصَبۡ ﴿7﴾

7. لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ

وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرۡغَب ﴿8﴾

8. اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو

← 93. Ad-Duhaa · 95. At-Tin →